• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دینا اچھا اقدام، ناز بلوچ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کےپروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو آخری رسومات شرکت کی اجازت دینا اچھا اقدام ہے ، خورشید شاہ کے حالیہ بیان کے حوالے سے ناز بلوچ کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ہم چیف جسٹس صاحب کا احترام کرتے ہیں ہم اگر کوئی بات حکومت کے حوالے سے کرتے ہیں تو یہ اپوزیشن کا استحقاق ہوتا ہے۔۔ تحریک انصاف کے صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ جیسا کے وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ڈیم کا کام میرے جیسے سیاستدانوں کا تھا ہم نے پندرہ بیس سال ضائع کیے اگر وہ نہیں کیے ہوتے تو بہتر ہوتا اور چیف جسٹس نے جس کام کی شروعات کی جس کو پوری قوم اچھی نظر سے دیکھ رہی ہے ۔ سیاسی جو بات کی گئی ہے کچھ عدالتوں کے معاملات ہیں کچھ کیسزہیں اور دبے لفظوں میں تنقید کی جارہی ہے انہوں نے کسی بھی طرح ایگزیکٹوکو نہیں چھیڑا۔ اگر کسی نے کسی فیصلے پر یا اختیارات پر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں بات ہوسکتی ہے۔صداقت عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے تکبر کی وجہ سے اپلائی نہیں کیا اور حسن حسین نوازکو آخری رسومات میں آ نا چاہیے ۔ ناز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے احسن اقدام کیا ہے کہ نواز شریف کو آخری رسومات شرکت کرنے کی اجازت دی ہے ۔میزبان منیب فاروق نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ چوبیس اگست کی رات دس بجے عثمان بزدار نے جو وزیراعلیٰ پنجاب ہیں انہوں ن نے طلب کیا شارق کمال کو اور سابق ڈی پی اورضوان گوندل کو ایک میٹنگ کیلئے وہاں پر احسن جمیل بھی موجود تھے۔

تازہ ترین