• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 149 لگژری گاڑیوں میں سے صرف 25 واپس کی گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے افسران نے 25 سے زائد لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔ 149لگژری گاڑیاں اعلی سرکاری افسران،ڈپٹی کمشنرز اورحکومتی شخصیات کے زیراستعمال ہیں ۔ حکومت سندھ کی لگژری سرکاری گاڑیاں واپس جمع کرانے والوں میں محکمہ آبپاشی،توانائی،سماجی بہبود،ریونیو افسران شامل ہیں جنہوں نے زیراستعمال لگژری گاڑیاں ایس اینڈ جی اے ڈی کو جمع کرائیں حکومت سندھ نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری محکموں سے لگژری گاڑیاں تین روزمیں جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم 149 لگژری گاڑیوں میں سے صرف 25 گاڑیاں ہی واپس کی جاسکی ہیں جبکہ باقی 124 لگژری گاڑیاں تاحال مختلف حکومتی شخصیات اعلی افسران اورڈپٹی کشمنرز کے زیراستعمال ہیں ۔ 18 لگژری گاڑیاں وزیراعلی ہاس اور10 لگژری گاڑیاں گورنرہاس جبکہ حیدرآباد اوربے نظیرآباد ، سکھرکے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز کے پاس 27 سے زائد لگژری سرکاری گاڑیاں ہیں ۔ عدالتی حکم پرواپس لی گئی لگژری گاڑیاں نیلام کی جائیں گی یا ان کے استعمال کا طریقہ کاروضع کیا جائے گا حکومت سندھ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

تازہ ترین