• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاراثاثہ جات ریفرنس،ایک گواہ کابیان ریکارڈ،دوسرادستاویزات کیساتھ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )احتساب کورٹ نمبر ایک میں سابق وزیر اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران استعاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا، دوسرے گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا ،جج محمد بشیر نے گواہ کو مزید دستاویزات کیساتھ اگلی سماعت پر طلب کرلیا،استغاثہ کے گواہ محسن کا تعلق بینک سے ہے محسن نے شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا جس پر اگلی سماعت پر جرح کی جائیگی، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے دوسرے گواہ طارق سلیم کو مزید دستاویزات کیساتھ طلب کر لیا،گزشتہ سماعت میں استغاثہ کے گواہ اشتیاق احمد کا بیان قلمبند کیا گیا تھا، قاضی مصباح کی جانب سے اشتیاق احمد پر جرح بھی مکمل کر لی گئی تھی،فاضل عدالت نےریفرنس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
تازہ ترین