• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،دفتری اوقات میں میٹنگ کرنے پر پابندی کافیصلہ

سرگودھا (نامہ نگار ، نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے دفتری اوقات کے دوران کسی قسم کی میٹنگ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تمام محکموں کے صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں دفتری اوقات کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری میٹنگ کرنے سے اجتناب کریں۔ دفتری اوقات کے دوران صرف اور صرف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ۔افسران دفتری اوقات میں میٹنگز رکھ لیتے ہیں جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گھنٹوں انتظار کے بعد لوگوں سے یہ کہہ دیا جاتا کہ صاحب چلے گئے ہیں ۔
تازہ ترین