• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈز کیس ،2خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے’’خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ‘‘ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے اس حوالے سے مجوزہ سفارشات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی جبکہ خواجہ سرائوںکیخلاف ویب سائٹس چلانے کے معاملے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے بلیو وین نامی ویب سائٹ کے مالک نسیم قمر کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خواجہ سرائوں کے قتل کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، عدالت خواجہ سرائوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے انکے معاشرتی مسائل حل ہونے چاہئیں۔ عدالت دوخواجہ سرائوں کو ملازمت بھی دیگی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 3 رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام درخواست گزار خواجہ سرائوں کے شناحتی کارڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین