• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ پر 4 سال سزا کا قانون منظور

برسلز(جنگ نیوز)یورپین پارلیمنٹ نے یورپی یونین میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئی قانون سازی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کرنے پر کم از کم 4 سال کا قانون پاس کیا ہے،کاپی رائٹس قانون بھی منظور ‘نئے قوانین دہشتگردوں کی مدد روکنے کیلئے بنائے گئے۔ یورپین پارلیمنٹ میں یوریی یونین میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا جس میں اس حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ 10 ہزار یورو کیش کی حد کے باوجود شک کی بنیاد پر نقدی ضبط کی جاسکے گی اور منی لانڈرنگ کی کم از کم سزا 4 سال قید ہو گی۔یورپین پارلیمنٹ کے مطابق نئے قوانین دہشتگردوں کی مدد روکنے کیلئے بنائے گئے، ایسے قوانین دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ضروری ہیں۔اس کے علاوہ یورپین پارلیمنٹ نے ای یو کاپی رائٹس قانون بھی منظور کیا ہے جس کے تحت خبر اور نشر و اشاعت کے چھوٹے ادارے فیس بک اور گوگل جیسے بڑے اداروں سے زیادہ با اختیار ہوں گے اور انٹرنیٹ پر مواد کی چوری کے خلاف بڑے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کر سکیں گے۔
تازہ ترین