• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 روز کیلئے افغان باشندوں کی پشاورمیں داخلے پر پابندی عائد

پشاور (آئی این پی )پشاور انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے یکم محرم سے عاشورہ تک 10 روز کیلئے افغان باشندوں کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق افغان مہاجرین کی پشاور شہر اور کینٹ کے علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کے ترجمان ساجد خان کے مطابق ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کےلئے شہر کے مرکزی کے علاقوں میں 10 محرم تک افغان باشندوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔
تازہ ترین