• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق ملکیت دانش تنظیم نےکاپی رائیٹ اور پیٹنٹ کے نئے قوانین کا مسودہ تیار کر لیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) حقوق ملکیت دانش تنظیم نے ( آئی پی او)کاپی رائیٹ اور پیٹنٹ کے نئے قوانین کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ آئی پی او کے ڈی جی محمد عرفان تارڑ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کے مسودے پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائیگی۔ اجلا س میں امریکی کمرشل لاء ڈویلپمنٹ پروگرام ، یو ایس پیٹنٹ ٹریڈ مارک آفس اور امریکی سفارتخانے کے حکام شریک ہوئے ۔ ڈی جی نے کہا کہ حقوق ملکیت دانش میں بہتری کیلئے قوانین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور انفورسمنٹ میکنزم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آئی پی او نظام کو متوازن بنا نا نہایت ضروری ہے۔ 
تازہ ترین