• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاک بھارت مذاکرات کی زبردست حمایت کریگا، بھارتی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت میں تعمیری مذاکرات کا ماحول تیار ہوجائے تو امریکا ایسی صورتحال کی زبردست حمایت کرسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوب اور وسط ایشیا ایلس ویلز کے حوالے سے بتایا کہ چاہے دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر روابط ہوں، ڈی جی ایم او یا نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی سطح پر رابطے ہوں، امریکا ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان پیغامات کے مثبت تبادلوں کا خیرمقدم کیا ہے ۔
تازہ ترین