• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ،2دن میں ایک شہری قتل

اکراچی( خالد محبو ب /اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ، بے لگام اسٹریٹ کریمنلز کی دیدہ دلیری کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جاسکتاہے کہ واردات کے دوران مزاحمت پر ایک معصوم شہریوں کو زخمی کرنے کے علاوہ جان لینے سے بھی گریز نہیں کر تے ،2روز کے دوران ایک شہری کو قتل اور 5سے زائد افراد زخمی کر کے اسپتا ل بھیج دیا،پولیس خاموش تماشی بنی ہوئی ہےاسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےشہری خصوصا خواتین شدید خوف میں مبتلا ہیں نہ جانے کب کہا ں ڈاکووں کا نشانہ بن جائیں ۔واقعات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود مائی کلاچی ریلوے پھاٹک کے نزدیک واردات اس وقت ہوئی جب شہری گاڑی میں موجود تھا،موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے شہری سے موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر 50سالہ گل زادہ ولد محب اللہ کو قتل کر دیا اور فرارہو گئے ،مقتول فشریز میں تاجر تھاجس کا آبائی تعلق لوئر دیر سے تھا وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھا۔گلستان جوہر تھانے کی حدودبلاک 7عائشہ مارکیٹ پہلوان گوٹھ میں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کر کے ضعیف العمر شخص 65سالہ اسرار احمدکو زخمی کر دیا اورفرار ہوگئے ۔ڈاکس تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پر ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 30سالہ محمد عمران ولد ہاشم علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔بدھ کو،کورنگی صنعتی تھانے کی حدود میں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 25سالہ فیاض ولد اللہ یار کو زخمی کردیا۔ گلبہار تھانے کی حدود میں ملزمان نے 23سالہ فیروز ولد رمضان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر دیا اور فرار ہے گئے ۔حیدری مار کیٹ تھانے کی حدود جی پی او کے قریب اسٹریٹ کریمنلز نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگکر کے 34سالہ اللہ داد ولد خدا بخش اور 35سالہ عاطف ولد نجیب کو زخمی کردیااور فرار بھی ہو گئے،پولیس نے واقعہ کو ہوائی فائرنگ قرار دیا جبکہ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت ہے۔
تازہ ترین