• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کو تین سال گزر گئے ،وفاقی بیت المال کے علاوہ کسی بھی محکمہ میں اردو رائج نہ ہو سکی

فیصل آباد ( نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے احکامات جاری ہونے کے تین سال بعدبھی ماسوائے ایک محکمے کے کسی بھی سرکاری محکمے میں اردو کو رائج نہیں کیا جاسکا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سال 2015کے دوران اردو کوسرکاری طور پر رائج کرنے کے لئے احکامات جاری کئے تھے اور حکم دیا تھا کہ تین ماہ کے اندر سرکاری سطح پر ہونے والی خط وکتابت اردو میں کئے جانے کو یقینی بنایا جائے ان احکامات کے پیش نظر تاحال صرف وفاقی بیت المال کے علاوہ کسی بھی محکمہ میں اردو میں خط و کتابت شروع نہیں کی جا سکی ہے۔
تازہ ترین