• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر طیب ایردوان کانواز شریف کو فون، کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ جنگ) ترک صدر طیب اردگان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ میاں نواز شریف سے تعزیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مرحومہ ایک دلیر، نڈر اور پاکباز خاتون تھیں۔ طیب اردگان نے میاں نواز شریف سے کہا کہ وہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کا حوصلہ عطا فرمائے۔
تازہ ترین