• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس 9 لاکھ 50 ہزار مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس 9لاکھ 50 ہزار مقرر کرتے ہوئے ریگولیشنز کا معاملہ آئندہ پیر تک طے کرنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس نے کہا غیر معیاری ڈاکٹر بنیں گے تو ہمارا علاج کون کرے گا‘ چاہتے ہیں کم اخراجات میں اچھے ڈاکٹر سامنے آئیں۔ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا غیر معیاری ڈاکٹر بنیں گے تو ہمارا علاج کون کرے گا۔ غیر معیاری میڈیل کالج سے آنے والے ڈاکٹرز کو بلڈپریشر دیکھنا نہیں آتا ،چاہتے ہیں کم اخراجات میں اچھے ڈاکٹر سامنے آئیں۔ نجی کالجز کے بغیر میڈیکل کا شعبہ آگے نہیں چل سکتا۔ عدالتی کارروائی کا مقصد یہی ہے کہ کوتاہی کو دور کیا جائے۔ نجی کالجز میں فیس کا معاملہ طے ہوگیا ہے میڈیکل کالجز داخلہ فیس نو لاکھ پچاس ہزار روپے میں طے ہوا ہے۔ درخواست ہے فیس نو لاکھ مقرر کرلیں وکیل نے بتایا فیس نو لاکھ پچاس ہزار سے کم کرنا ممکن نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا چلیں نو لاکھ پچاس ہزار ہی طے کرلیتے ہیں۔ میڈیکل کالجز میں داخلے بھی شروع ہیں ریگولیشنز کا معاملہ آئندہ پیر تک طے کرلیں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین