• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر بگٹی قتل ، ضمانتی رقم کی واپسی کےکیس کی سماعت ، استغاثہ کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق رہنما نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی رقم کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ، بدھ کو کیس کی سماعت کا آغاز ہوا توپرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں دس دس لاکھ کے دو ضمانتی گارنٹیاں جمع کرائی تھیں اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف بری ہو چکے ہیں اس لئے عدالت ضمانت کی رقم واپس کرنے کا حکم جاری کرے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین