• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز 14ستمبر کو 5کور سندھ کا کراچی میں چارج سنبھالیں گے

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز 14ستمبر کو 5کور سندھ کا کراچی میں چارج سنبھالیں گے ۔آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق کورکمانڈر 5کور سندھ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے اپنے تبادلے کے بعد بدھ سے صوبے کی مختلف چھائونیوں کے الوداعی دورے شروع کردیئے ہیں وہ پنو عاقل ، رحیم یار خان ، چھور ، بدین ، حیدر آباد و دیگر چھائونیوں میں الوداعی خطاب کریں گے بعد ازاں وہ راولپنڈی پہنچ کر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز جنہیں کور کمانڈر سندھ مقرر کیا گیا ہے5کور سندھ کا چارج سنبھالیں گے جو قبل ازیں انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تھے ۔
تازہ ترین