آپ آف لائن ہیں
بدھ15؍ محرم الحرام1440ھ 26؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یورپ کو مُورد الزام ٹھہرایا ہے کہ وہ ایران کو حمایت فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ یاہو کے مطابق ضرورت اس امرکی تھی کہ ایرانی عسکری سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جاتی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بیان اپنی کابینہ کی میٹنگ میں دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحد ہو جائے۔ نیتن یاہو کے بقول اس تناظر میں ’داعش‘ کے خلاف تو کسی حد تک مشترکہ حکمت عملی اپنائی گئی لیکن ایران کے خلاف ایسا نہیں کیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں