• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی ترجیح ہے وزیرپٹرولیم،ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرپٹرولیم سرور خان نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ پاکستان کی ترجیح ہے،ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ تا پی گیس پائپ لائن خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔بدھ کو وزیرپٹرولیم سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، ایرانی سفیر نے وزیر پٹرولیم سرور خان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ ایرانی سفیر نے تا پی گیس پائپ لائن میں تعاون پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن خطے کیلء گیم چینجر ہو گی، ملاقات میں ایران اور پاکستان نے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ تا پی گیس پائپ لائن پر ورکنگ گروپ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین