• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا فور بجلی منصوبہ، پیداوار شروع بجلی کی ترسیل مزید بہتر

اسلام آباد (اے پی پی) تربیلا فور توسیعی پن بجلی منصوبے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے بجلی کی ترسیل مزید بہتر ہو گئی ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا فور منصوبے کے یونٹ نمبر 16 نے بھی بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے اور مرحلہ وار دیگر یونٹس سے بھی بجلی کی پیداوار سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ تربیلا کے آبی ذخیرے میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن اسٹاک وال میں تکنیکی خرابی کو واپڈا کے انجینئر اور تکنیکی ماہرین نے دور کرکے بجلی کی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ تربیلا فور توسیع منصوبہ ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جبکہ تربیلا فائیو منصوبے کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
تازہ ترین