• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سال کے طویل انتظار کے بعد وفاقی ایچ ای سی کے کمیشن ارکان کی تعداد پوری کردی

کراچی(سید محمد عسکری) پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےکمیشن ارکان کی تعداد پوری کردی گئی ہے، اور وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے جانب سے 10 نئے ارکان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی ایچ ای سی کے کمیشن کے نئے 10 اراکین میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر شمس لاکھا، سابق ریکٹر نسٹ اسلام آباد محمد اصغر ، ریکٹر ورچویل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نوید ملک، لیفٹننٹ جنرل (ر) آصف ممتاز سکھیرا، ڈین مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو ڈاکٹر مھاوانی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر فاروق بازئی، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ شہناز وزیر علی اور پمز میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری شامل ہیں، واضح رہے کہ ان میں تین ارکان ڈاکٹر فیصل باری، شہناز وزیر علی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔ 10 نئے اراکین کی تقرری وفاقی ایچ ای سی کے آرڈیننس 2002 کی سیکشن 6(4)کے خلاف وزری میں کئی گئی میں کیونکہ اس سیکشن کے تحت یہ ضروری ہے کہ ایچ ای سی کے کمیشن کے ممران کی تقرری کیلئے بھجوا گئے ناموں کی منظوری ایچ ای سی کے کمیشن سے کی جائے۔
تازہ ترین