• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں ملاقاتوں کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کیاجائے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ محترمہ مریم نوازنے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔ ان سے منسوب بیانات درست نہیں۔ بدھ کواپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ جیل میں ہونے والی ملاقاتوں کو ان کے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کیاجائے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی کوئی بھی خبر بلاتصدیق نہ چلائی جائے۔پارٹی کا فیصلہ ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی بیان ترجمان مسلم لیگ(ن)ہی جاری کریں گی۔پارٹی ترجمان کے علاوہ کسی بھی بیان کی مصدقہ حیثیت تصور نہیں ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ صرف ترجمان کے جاری کردہ بیان ہی کو نشر اور شائع کیاجائے۔ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔آئی این پی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف آج جمعرات کو تعزیت کیلئے آنیوالوں سے ملاقات کریں گے، نواز شریف سے لوگ 4سے 6بجے تک تعزیت کرسکیں گے۔
تازہ ترین