• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر سرفراز بگٹی سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب

لاہور (مانیٹرنگ سیل) بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست کے انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی کامیاب ہو گئے۔بلوچستان اسمبلی میں آج ہونے والے انتخاب میں بی اے پی کے امیدوار نے 37 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رحمت اللہ کاکڑ کو 20 ووٹ ملے۔سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے بلوچستان اسمبلی میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں بی اے پی اور ایم ایم اے کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے۔آزاد امیدواروں میں علاؤالدین مری اور میر غلام دستگیر بادینی شامل تھے۔
تازہ ترین