• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیزپاکستانی 15ستمبرسے پہلےرجسٹریشن کروالیں،علی جہانگیر صدیقی

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رجسٹریشن کروائیں اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، 14اکتوبر کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروالیں، تمام اوورسیز پاکستانی اپنی رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شامل ہوں۔
تازہ ترین