• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں مسرت میں واضح کمی رونما ہوئی ہے، تازہ رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا میں خوشی و مسرت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم گیلپ کے 2017ء کے اس جائزے کے مطابق مجموعی طور پر دنیا کو اس وقت ضرورت سے زائد ذہنی دباؤ، تفکرات اور اداسیوں نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ دنیا بھر میں انسانوں کو آج جو پریشانیاں لاحق ہیں وہ گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اس سروے میں پرتشدد تنازعے کی وجہ سے وسطی افریقی ملک (CAR) کو سب سے ناخوش مقام قرار دیا گیا۔ اسی طرح عراق کو عدم مسرت کے حامل ملکوں میں دوسرا مقام حاصل ہے۔
تازہ ترین