• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف بھابی کلثوم نواز کی میت لینے لندن پہنچ گئے

کراچی (نیو ز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھابھی کلثوم نواز کی میت لانے کیلئے لندن پہنچ گئے۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ برطانوی وقت کے مطابق آج 12 بجکر 15 منٹ پر ریجنٹ پارک میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میت لے کر کل وطن واپس پہنچیں گے۔ میت پی آئی اے کی پرواز ’PK 58’ کے ذریعے جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔
تازہ ترین