• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کو کلثوم نواز کے حوالے سے متنازع ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

  کراچی (انیوز ڈیسک)حمزہ علی عباسی کی کلثوم نواز کی وفات پر کئے جانے والے شرمناک ٹویٹ کے بعد حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا سامنا- اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ، چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیے۔اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا ’ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے۔حمزہ علی عباسی کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھر گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین