• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدارمیں آئے عارضی حکمراں فرعون بن چکے،جاویدہاشمی

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے بزرگ سیاستداںمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اقتدار پر موجود افرادعارضی حکمران ہیں‘ آج یہ حکمران فرعون بن چکے ہیں ‘ کلثوم بی بی لندن میں ایک سال تک اپنی بیماری سے لڑتی رہیں ،وینٹی لیٹر پر پڑی رہیں اور تمام لوگ پروپیگنڈہ کرتے رہے کہ ان کو کچھ نہیں ہے،آج وہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اب وہ اس جہاں میں نہیں ہیں۔بد ھ کو میڈیاسے گفتگو کے دوران جاویدہاشمی نے کہاکہ میں اورکلثوم نوازایک ہی ادارے میں پڑھتے رہے ہیں ‘کلثوم بی بی سیاسی جہدوجہد میں ہماری ساتھی تھیں جنہوں نے جمہوریت کی جنگ لڑی ،پرویز مشرف کے دور میں ان کو للکارا‘ان کی موت ایک سانحہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ بھی اس وقت مختلف بیماریوں کا سامنا کررہی ہیں۔
تازہ ترین