• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسم سے خوشبو آنے والی خواتین کے حاملہ ہونے کے امکانات زیادہ

کراچی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے جسم سے خوشبو آتی ہے ان کے حاملہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اس بات کا اظہار پراسیڈنگ آف دا رائل سوسائٹی بی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل تحقیق میں جسمانی ساخت اور حاملہ ہونے کے درمیان ربط پر غور وفکر کیا تھا۔محقیقین کا ماننا ہے کہ جانوروں کی طرح انسان بھی غیر ارادی طور پر انسانی بو کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
تازہ ترین