• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹریننگ کورس اورعملی تربیتی سیکشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تربیتی کورس میں عملی حصہ ڈالنے اورعملی تربیتی سیکشن ایک مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ٹریننگ سکول کا دورہ کرتے ہوئےکیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کا دائرہ کار باقی اضلاع میں پھیلانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ محمد عثمان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں عملی تربیت کیلئے ماڈل کچن بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
تازہ ترین