• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ فائونڈیشن سیکٹر جی 14ڈویلپ کرنے میں ناکام، الاٹی پریشان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) 14سال گزرنے کے با وجود فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن سر کا ری ملازمین کیلئے کھو لے گئے جی 14 سیکٹر کو ڈویلپ کرنے میں ناکام ر ہا ہے جس سے ہز اروں الا ٹیوں میں بے چینی اور اضطراب پا یا جا تا ہے اور یہ ادارے کی نا قص کار کردگی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ الاٹیوں نے بتا یا کہ یہ سیکٹر مسلم لیگ (ق) کے دور میں کھو لا گیا تھا۔ اس کا ٹھیکہ این سی کو د یا گیا ۔ این سی نے کا م نجی تعمیراتی کمپنی کو سب لیٹ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں این سی کو فارغ کر دیا گیا اور سب لیٹ ٹھیکدار کو مین ٹھیکیدار بنا د یا گیا۔ الاٹیوں سے پہلے اراضی کی قیمت لی گئی ۔ پھر نظر ثانی کے بعد اضافی رقم لی گئی ۔ بی یوپی چارجز لئے گئے۔ بی یوپی چارجز میں اضافہ کیا گیا۔ ڈویلپمنٹ چار جز وصول کئے گئے لیکن ابھی تک ڈویلپمنٹ کا کام مکمل نہیں کیا گیا ۔ بعض الاٹیوں کو قبضہ د یا گیا مگر مکان تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی صرف جزوی طور پر کچھ ا یر یا میں گلیاں بنا ئی گئی ہیں جہاں صرف زمین کی کٹنگ کی گئی ہے۔ پختہ سڑکیں نہیں بنا ئی گئیں ۔ پانی ۔ بجلی اور گیس فراہم نہیں کی گئی۔ ریٹائرڈ ملازمین کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ،الاٹیوں نے وفاقی وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات طاہر بشیر چیمہ اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ میں تاخیر کے معا ملے کی انکوائری کرائی جا ئے اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کار روائی کی جا ئے۔
تازہ ترین