• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز سے اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ای، ایس، ای اور ای عربی ،انگلش، ڈرائنگ، کمپیوٹر سائنس، آرٹس ٹیچرر اور اے ای او کی خالی آسامیوں کی تعداد اور تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے 17ستمبر تک ہر صورت میں تفصیلات متعلقہ حکام تک پہنچ جانی چاہئیں۔
تازہ ترین