• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افرادکی گھرمیں گھس کرفائرنگ، ایک شخص شدیدزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں مسلح افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے شہری کوشدیدزخمی کردیا۔تھانہ سٹی کوریحانہ بابرنے بتایاکہ پرانی گوالمنڈی میں رہائش پذیرہوں منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب طارق، ساجد پسران جمعہ خان ساکنائے ڈھوک رتہ اورطارق کا داماد مظہرہمارے گھرکے اندرآگئے میں نے انہیں دیکھ کرشورکیاتومیراخاوندسیدبابرعلی اوربھائی ریحان شورسن کرآگئے۔ اسی دوران طارق نے اپنے پسٹل 30بورسے قتل کی نیت سے تین فائرمیرے خاوندسیدبابرعلی پرکئےجوان کے پیٹ میں لگے جس سے وہ زخمی ہوکرنیچے زمین پرگرگئےملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئےمیں اورمیرابھائی ریحان ،بابرعلی کولے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال آگئے مدعیہ نے پولیس کوبتایاکہ وجہ عنادیہ ہے کہ میرے خاوندنے طارق کے خلاف اقدام قتل کے مقدمہ میں گواہی دی تھی ۔ملزمان طارق وغیرہ جاتے ہوئے میرے خاوندکادفتری بیگ بھی لے گئے جس میں نقدی ،موبائل اوردفتری کارڈودیگرضروری کاغذات تھے ۔فائرنگ سے سیدبابرشدیدزخمی ہوگئے ان کادایاں گردہ فائرلگنے سے بری طرح متاثرہواجسے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے نکال دیاانہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھاگیاہے جس وقت ملزموں نے انہیں فائرنگ کرکے زخمی کیاتوان کے اہل خانہ نے ریسکیو1122کوکال کی لیکن خاصی دیرتک ایمبولینس نہ پہنچی جس پرانہیں رکشہ میں ڈال کوہسپتال لے جایاگیا۔ ۔ادھرایس ایچ اوسٹی قمرسلطان نے بتایاکہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزم طارق کے خلاف تھانہ سٹی اوررتہ امرال میں چارمقدمات درج ہیں اوروہ اشتہاری مجرم ہے پولیس جلداسے گرفتارکرلے گی۔
تازہ ترین