• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دبئی کے راستے اسلام آبادپہنچنے والے نائیجیرین باشندے سے کوکین برآمدکرلی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر234کے ذریعے کیمرون افریقہ سے براستہ دبئی ایک نائیجیرین باشندہ ڈیسمنڈنڈیوکانجی اسلام آبادائرپورٹ پہنچاجہاں جب وہ اے این ایف کے کاؤنٹرپرآیاتودوران چیکنگ اے این ایف کے عملے نےاس کی جامہ تلاشی لی تواس کے انڈروئیرسے پانچ کیپسول برآمدہوئے جن میں کوکین بھری گئی تھی۔ ملزم نےانکشاف کیاکہ کوکین سے بھرے 45کیپسول اس کے پیٹ میں ہیں ۔اے این ایف کے عملے نے اسے حراست میں لے کربعدازاں مزیدکارروائی کے لئے اسےہسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین