• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ نتائج کی تقریب، منتخب سیاسی قیادت کو مدعو نہیں کیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر پہلی بار کسی وزیر ، ایم این اے، ایم پی اے اور سیاسی قیادت کو نہیں بلایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہر نتیجہ کے موقع پر وزیر، ایم این اے ایم پی اے سیاسی قیادت لیگی عہدیداروں کو بلا کر سٹیج پر بٹھایا جاتا تھا اور بورڈ حکام ان کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے مگر گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ نے نتائج کے اعلان کے موقع پر چیئرمین بورڈ جو کمشنر راولپنڈی بھی ہیں کو بطورمہمان خصوصی بلایاگیا۔ وہاں موجودہ والدین اس پر مختلف تبصرے کرتے رہے کہ بورڈ حکام نے تحریک انصاف کی منتخب قیادت کو نہ بلا کر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور اسے نظر انداز کیا گیا ۔
تازہ ترین