• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سینیٹری ورکرکرنٹ لگنے سے چل بسا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سینیٹری ورکر صفائی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چل بسا،بدھ کے روز دوپہر 12بجے کے قریب صادق آباد کے علاقے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 30سالہ سینیٹری ورکراندریاس مسیح گلی نمبر میں صفائی کر رہا تھا کہ وہاں پر گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ کی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ،اہلیان علاقہ کے مطابق کئی بار کی شکایات کے باوجود واپڈا نے اس گنجان آباد علاقے سے ان تاروں کو ہٹانے کا کوئی انتظام نہیں کیا ،جسکے باعث یہ وقعہ پیش آیااور ایک غریب سینیٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق اندریاس مسیح ولد جاوید کا تعلق وزیر آباد سے ہے اور نوکری کے سلسلے میں یہاں اقبال ٹائون میں رہائش پذیر تھا،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔
تازہ ترین