• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف اور فرنٹئیر کور بلوچستان نے 51 ٹن منشیات جلا کر تلف کر دی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹئیر کور بلوچستان کی جانب سے کُچھ موڑ ایریا میں منشیات نذرِآتش کرنے کی مشترکہ تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی ،جس کے مہمانِ خصوصی جی او سی کوئٹہ کینٹ ، میجر جنرل محمد عاصم ملک تھے۔ اس موقع پر تقریباً 51 ٹن منشیات کو جلا کر تلف کیا گیا۔ اس منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 464 ملین امریکی ڈالر ہے۔ علاوہ ازیں رواں سال کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے 65 کامیاب چھاپوں کے نتیجے میں تقریباً 32 ٹن منشیات پکڑی گئی اور 19 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات میں اے این ایف کی طرف سے پکڑی گئی 15 ٹن چرس ،4 ٹن افیون،819 کلوگرام ہیروئن / کرسٹل،ڈیڑھ ٹن مارفین،4 کلوگرام ایمفیٹامائن،10 کلوگرام بھنگ،15 کلوگرام آئس،909 لٹرایسیٹون،2657لٹرایسیٹک این ہائیڈرائڈ،50لٹرایسیٹک ایسڈ،ڈیڑھ ٹن کیتھین،ڈیڑھ ٹن سٹی میلاٹی اور4300لٹر بوتل شراب جبکہ فرنٹیئرکور بلوچستان کی طرف سے 22ٹن چرس ،37گرام افیون، سوا ٹن بھنگ شامل تھی۔
تازہ ترین