• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں سی وی رائٹنگ اورانٹرویو سکلز کے عنوان سے سیمینار

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیرئیر کونسلنگ آفس کے زیر انتظام اختتامی سال کے طلبا و طالبات کے لئے ’’سی وی رائٹنگ اور انٹرویو سکلز‘‘کے عنوان پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ملک کے ٹرینرظفر سعید نے بطور مقرر شرکت کی۔انہوں نے جامعہ کے طلبا و طالبات کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اچھے سی وی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔ اورساتھ ہی انٹرویو کی تیاری کے پیشِ نظر مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا سی وی آپ کے پیشہ وارانہ تجربہ،تعلیم اور مہارت کا جائزہ فراہم کرنے کا اہم عکاس ہوتا ہے ۔ ایک اچھا سی وی آپ کی تخلیقی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتا ہے جبکہ انٹرویو کے دوران خود اعتمادی کو یقینی بنائیں اور خود کو پروفیشنل بنا کر پیش کریں خواہ یہ آپکا پہلا انٹرویو ہی کیوں نہ ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یو ای ٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو طلبا کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنی تربیت کا بھی بندوبست کرتا ہے ۔
تازہ ترین