• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کوآپریٹو یونین اور میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیراہتمام سیمینار آج ہوگا

لاہور( ایم کے آر ایم ایس رپورٹ ) پنجاب کوآپریٹو یونین اور میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)کے زیر اہتمام کوآپریٹو سیمینار ’’معاشی وسماجی ترقی میں کوآپریٹو ز کا کردار‘‘کا انعقادآج13ستمبربوقت11:00بجے صبح ،پی سی ہوٹل لاہو رمیں کیا جارہاہے۔سیمینار کی صدارت ڈاکٹر کرن خورشید(رجسٹرار کوآپریٹو ز پنجاب) کرینگی۔سیمینار کے مہمان خصوصی خالد محمود رامے (سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ) جبکہ گیسٹس آف آنر میںگل حمید خان روکھڑی (چیئرمین پی سی یو)اور سہیل وڑائچ (سینئرتجزیہ نگار و اینکر پرسن جیو ٹی وی) ہونگے۔سیمینار کے گیسٹ سپیکرز میں ڈاکٹر ارشد عباسی(ہیڈآف سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ (پنجاب یونیورسٹی لاہور)،فرخ اعوان (سرکل رجسٹرار کوآپریٹو )،محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ(صدر نیشنل کوآپریٹوسپلائی کارپوریشن لاہور)ہونگے۔ سیمینار کے میزبان واصف ناگی (سینئرایڈیٹر اینڈ چیئرمین ایم کے آرایم ایس،ڈیلی جنگ لاہور)ہونگے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض شجیہ نیازی سرانجام دینگی۔تلاوت قاری ناظم محموداور نعت رسول مقبولؐ حافظ مرغوب احمد ہمدانی پیش کرینگے۔
تازہ ترین