• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رات سے بونداباندی جاری، موسم خوش گوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والا بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، بونداباندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پورے دن مطلع ابر آلود رے گا جبکہ شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن، گارڈن، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین