• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،17 کھلاڑیوں کی سلیکشن پر غور

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ہوم سیریز کی وجہ سے 17 کھلاڑیوں کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا، سیریز کے لیےسلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے اور اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے آخر پر کیا جا سکتا ہے۔

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا ، ہوم سیریز کی وجہ سے اب اسکواڈ 17 رکھنے کی تجویز ہے۔

سمیع اسلم اور راحت علی ڈراپ ہوں گے جبکہ یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، اور بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، امام الحق ، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل، سعد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس، محمد عامر، بلال آصف، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔

تازہ ترین