• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب کچھ گھوڑے مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتے دکھائی دیئے۔

یہ مناظرچین کے شہر  میں دیکھے گئے جہاں کچھ آوارہ گھوڑے ہائی وے پر دوڑ لگانے میں مصروف تھے جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ آ دھے گھنٹے تک معطل رہی ۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے پانچ گھوڑوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بے حد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گھوڑوں کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔

تازہ ترین