• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم "دی ٹوائے باکس"کاسنسنی خیز ٹریلرجاری


خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈہارر تھرلرفلم "دی ٹوائے باکس" کا سنسنی خیز فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹام نیگل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک بس میں ریگستان کی سیر پر روانہ ہوتے ہیں اور اس ہی دوران سخت مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ڈینیس رچرڈز،میشا بورٹن،میٹ مرسر،کیٹی کین،ڈیوڈ گریٹہاؤس،جیف ڈینٹن اور گریگ وائیو لینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایرک برینر اور جم جیکبسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 14ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین