• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم آئل ٹرمینل، آئل اسٹوریج میں آگ لگ گئی

پورٹ قاسم آئل ٹرمینل پر واقع باکری آئل اسٹوریج میں آگ لگ گئی،جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ مقامی آئل کمپنی کے ٹرمینل پر لگی ،آگ بجھانے کیلئے پورٹ قاسم کے فائرٹینڈرز روانہ ہوئے ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔

ادھر کے ایم سی فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاعات ہمارے پاس میڈیا سے موصول ہوئیںپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

تازہ ترین