• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ بہتر طریقے سے نمٹایا جاسکتا تھا،سوچی

میانمار کی رہنماآنگ سان سوچی نے اعتراف کرلیا ہےکہ روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ مزیدبہتر طریقے سے نمٹایا جاسکتا تھا۔

میانمار فوج کے کریک ڈاؤن کے باعث 7 لاکھ روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا ذمہ دار میانمار کی فوج کوٹھرایا گیا تھا۔

ویت نام میں ورلڈ اکناک فورم میں شریک آنگ سان سوچی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اور بھی بہتر طریقے سے نمٹا سکتی تھی۔

دوسری جانب وہ اپنی فوج کا دفاع کرتی نظر آئیںکہا کہ رخائن میںتمام گروپوں کو تحافظ فراہم کیا جانا چاہیئے تھا اور قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے دو صحافیوں کی سزاؤں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انھیں ملکی راز کو عیاں کرنے کے قانون کے تحت سزا دی گئی ۔

تازہ ترین