• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں بھاری بھرکم ٹرکوں کے درمیان اسٹنٹ شو


با ئیک اور سا ئیکل سو اروں کے کر تب توآ پ نے بہت سے دیکھے ہو نگے لیکن دیو ہیکل ٹر کوں کے کر تب دکھا ناکو ئی معمو لی با ت نہیں۔

کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary)میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اور منچلے ڈرائیورز نے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کیے۔

مقامی ریسنگ ٹریک پر منعقد ہونے والے مونسٹر جیم نامی اس مقابلے کیلئے بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز فلپس مارتے،قلابازیاں لگاتے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دئیے۔

2روزہ اس ایونٹ کے موقع پرسینکڑوں کی تعداد میں شرکاء بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ڈرائیورز کی مہارت پر بھرپور داد دی۔

تازہ ترین