• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

کرینہ کپور بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پروگرام کی میزبانی کرنے جارہی ہیں جبکہ اپنے شو کیلئے کرینہ نے ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کا ڈیبیو ریڈیو پروگرام بھارتی ریڈیو چینل عشق 104.8 ایف ایم پر سنا جا سکے گاجس میں کالرز اداکارہ سے مخاطب بھی ہوسکتے ہیں جبکہ یہ پروگرام رواں برس دسمبر سے ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جس کے لیے کرینہ کپور خان بے حد پر جوش ہیں۔

تازہ ترین