• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنماؤںکاکلثوم نوازکے انتقال پر کا اظہارافسوس

پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنماؤں سید ریاض حسین، شفقت تنویر، عدنان شفیق، عیسیٰ بھرگھڑی اور فراست چوہدری نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شریف خاند ان کا بڑا نقصان ہے۔

ان رہنمائوں نےمیاں نواز شریف اور انکے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی، میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، انھوں نے کہا کہ کلثوم نوازشریف نے ملک میں جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین