• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کنگ خان بنیں گے ’مارول ‘کے اگلے سپرہیرو

 ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپر ہیروز فلمز بنانے والی کمپنی ’مارول ‘نے مستقبل میں کنگ خان کو سپر ہیرو طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


شائقین کے لئے ایونجرز، انفینیٹی وار اور بلیک پینتھر جیسی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلمز بنانے والی کمپنی ’مارول‘ سپر ہیرو کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی ہے ۔

’مارول‘ نامور بالی ووڈ اداکار شارخ خان کو مستقبل میں اپنی فلم میں سپر ہیرو کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔

’مارول‘ کمپنی کے نائب صدر اسٹیفن ویکر نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مارول اسٹوڈیو‘ بھارتی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپر ہیرو کردار بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور ان سپر ہیروز کے لیے بھارتی ٹیلنٹ کا ہی انتخاب کیا جائے گا ۔

اگر ہم کبھی بھارتی سپر ہیرو بنائیں گے تو شاہ رخ خان کو اس کا حصہ بنائیں گے ، وہ ہی اس کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں ۔

شارخ خان پہلے بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’راون‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کر چکے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ ممکن ہے ’راون‘ کو ہی مارول کی سپر ہیرو سیرز میں شامل کر لیا جائے یا پھر کوئی دوسری ایکشن فلم بنائی جائے اور نیا کردار تخلیق کیا جا ئےگا۔

شاہ رخ خان بہت جلد ہالی ووڈ کی کامیاب ’مارول سپر ہیرو سیریز‘ کا حصہ بھی بن جائینگے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین