• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم کا لندن میں جنازہ، تدفین آج لاہور میں،نواز شریف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

لندن (جنگ نیوز؍نیوز ایجنسیز)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امراء فارم میں شریف خاندان کے ذاتی قبرستان میں شریف خاندان کے سربراہ میاں شریف کے پہلو میں دو قبریں چھوڑ کر سپرد خاک کر دیا جائیگا۔ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کی گرائونڈ میں آج بروز جمعہ شام پانچ بجے ادا کی جائیگی۔مرحومہ کلثوم نواز کی رسم قل بروز اتوار نماز عصر سے نماز مغرب کے درمیان ادا کی جائیگی ۔سابق صدر ممنون حسین نے نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وفات پر تعزیت کےلئے جاتی امرا گئے ۔

تازہ ترین