آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازفیملی کی سزائوں کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری، نیب آرڈیننس ختم ہوا نہ غیرموثر، لاہورہائیکورٹ

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس اس وقت لاگوہے ‘اس کوختم کیا گیا نہ ہی غیر مؤثر‘نیب آرڈیننس اس وقت تک برقرار ہے جب تک اس میں ترمیم نہ ہو ۔ جمعرات کو نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جاری کیا۔تحریری فیصلہ کے مطابق نیب کا قانون ایک موثر قانون ہے اورنیب آرڈیننس اس وقت لاگوہے اس کوختم نہیں کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں