• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، شوگرملز کی منتقلی کیخلاف شریف فیملی کی اپیلیں مسترد، حکومت اور عدلیہ سے فراڈ کیاگیا

اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے شوگر ملز ہٹانے کے فیصلے کے خلاف شریف فیملی کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگر ملز کو واپس منتقل کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگر ملز واپس منتقل کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے حسیب وقاص، اتفاق اور چوہدری شوگر ملز کو دو ماہ میں واپس اپنے پچھلے اور اصل مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شریف خاندان کی اپیل مسترد کردی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مالکان نے پاور پلانٹ کا کہہ کر شوگر ملیں لگادیں، یہ تو عدلیہ اور حکومت کے ساتھ فراڈ تھا، 2006 میں جنوبی پنجاب میں شوگر مل بنانے پر مکمل پابندی تھی، پابندی والے علاقے میں شوگر مل منتقل کرنا بھی نئی مل لگانے کے مترادف ہے ۔ عدالت نے عبداللہ شوگر مل سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین متفق ہیں کہ عبداللہ شوگر مل کبھی دوسری جگہ منتقل نہیں ہوئی، ہائی کورٹ نے حقائق جاننے میں غلطی کی ہے۔ عدالت نے عبداللہ شوگر مل کی حد تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تازہ ترین